آزادکشمیرکےنومنتخب وزیراعظم فیصل ممتازراٹھورآج حلف اٹھائیں گے

آزادکشمیرکےنومنتخب وزیراعظم فیصل ممتازراٹھورآج اپنےعہدےکا حلف اٹھائیں گے۔
نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتازراٹھورکی تقریب حلف برداری ایوان صدرمظفرآبادمیں منعقد ہوگی،پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی تقریب میں شرکت متوقع ہے،تقریب میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیےگئےہیں۔
تقریب حلف برداری میں داخلےکےلئےخصوصی پاس اورکارڈلازمی قرار دئیے گئےہیں،پاس کےبغیرکسی کوبھی تقریب میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی،چیف سیکرٹری تقریب میں نوٹیفکیشن پڑھ کرسنائیں گے ،نوٹیفکیشن کےبعدوزیراعظم فیصل راٹھورحلف اٹھائیں گے۔
تقریب کےاختتام پرنومنتخب وزیراعظم خطاب کریں گے،فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیرکےسولہویں وزیراعظم ہوں گے،فیصل ممتازراٹھورموجوداسمبلی کےچوتھے وزیراعظم کی حیثیت سےحلف اٹھائیں گے۔















