برطانیہ میں شدید سردی کی پہلی لہر،بڑےپیمانےپرہیلتھ الرٹس جاری

برطانیہ میں شدید سردی کی پہلی لہر کی وجہ سے بڑےپیمانےپرہیلتھ الرٹس جاری کردیاگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بدھ تک برطانیہ بھرمیں شدید سردی چھاجائے گی،جو ہفتےکی صبح تک جاری رہےگی۔
برطانوی محکمہ موسمیات نےشمال مشرق ،شمال مغرب اوریارکشائرمیں ہیلتھ الرٹ جاری کیا،اسکاٹ لینڈاورشمالی انگلینڈکےکئی حصوں کیلئےبرفباری کیلئے وارننگ جاری کردی گئی۔
برطانوی محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ برطانیہ بھرمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےنیچے گرنےکاامکان ہے۔















