کلاؤڈفلیئرمیں تکنیکی خرابی سےپاکستان سمیت دنیابھرمیں انٹرنیٹ سروسزمتاثر

0
7

کلاؤڈفلیئرمیں تکنیکی خرابی کےباعث پاکستان سمیت دنیابھرمیں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہوگئی۔
برطانوی میڈیا کےمطابق کلاؤڈفلیئرمیں تکنیکی خرابی کےباعث دنیابھرمیں ایکس سمیت متعددویب سائٹس اچانک بندہوگئی،صارفین ایکس،اسپاٹی فائی اورکینواسمیت دیگرپلیٹ فارمزتک رسائی سےمحروم ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق کلاؤڈفلیئردنیاکی اہم ترین ویب سیکیورٹی اورنیٹ ورکنگ کمپنیوں میں شمارہوتی ہے۔
پی ٹی اےترجمان کاکہناہےکہ ایکس،کلاؤڈفلیئرکومتاثرکرنیوالی عالمی سروس کی بندش پرنظررکھے ہوئے ہیں،عالمی پلیٹ فارمزاورمقامی آپریٹرزکےساتھ رابطےمیں ہیں،سروسزکی مکمل بحالی تک صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائےگی۔

Leave a reply