واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن ہو گیا

0
18

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن ہو گیا ۔
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف کروا دی گئی۔واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا ہے ، جس کا کئی سال سے انتطار کیا جا رہا تھا، اب کہا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو دیگر خطوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر کسی دوسری میسیج ایپ پر بھی میسیج بھیج سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے دوسری ایپلی کیشن پر براہ راست میسیجز بھیجنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے اور فوری طور پر صرف آئی او ایس صارفین ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔

Leave a reply