آئی سی سی نےانڈر19ورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےانڈر19ورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیا۔
آئی سی سی کےشیڈول کےمطابق میگاایونٹ 15جنوری سے5فروری تک زمبابوےاورنمیبیامیں ہوگا ،ورلڈ کپ میں 4گروپ میں تقسیم 16ٹیمیں شامل ہوں گی۔
شیڈول کےمطابق پاکستان پہلامیچ 16جنوری کوانگلینڈ،دوسرا19جنوری کواسکاٹ لینڈسےکھیلےگا، انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستان اور زمبابوے کا میچ22جنوری کو شیڈول ہے،ایونٹ سےپہلےپاکستان جونیئرٹیم نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش سےوارم اپ میچ کھیلےگی۔
آئی سی سی کےشیڈول میں کہاگیاکہ انڈر19ورلڈکپ کادوسرامرحلہ سپر6ہوگا،انڈر19ورلڈکپ کےسیمی فائنلز3اور4فروری کوہوں گے،انڈر19ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم کافیصلہ 6فروری کوہوگا۔















