2ہائیکورٹس کےچیف جسٹسز اورسپریم کورٹ کےجج کی تعیناتی ،جوڈیشل کمیشن کےاجلاس طلب

0
22

سندھ اوربلوچستان ہائیکورٹس کےچیف جسٹسزاوراسلام آبادہائیکورٹ کےجج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کےلئےجوڈیشل کمیشن کےتین اجلاس طلب کرلیےگئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 2دسمبرکوہوں گے ،2دسمبر کوسپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے3اجلاس ہوں گے۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کاایجنڈاجاری کردیاگیا۔
جوڈیشل کمیشن کےجاری کردہ ایجنڈاکےمطابق جوڈیشل کمیشن کےپہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تعیناتی پرغورہوگا،سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پہلے3سینئر ججز کے ناموں پرغورہوگا،جوڈیشل کمیشن کےدوسرےاجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی تعیناتی پرغور ہوگا۔
ایجنڈےمیں کہاگیاکہ مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے پہلے3 سینئر ججز کے ناموں پرغورہوگا،تیسرےاجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ سےایک جج کی سپریم کورٹ میں تقرری پرغورہوگا۔

Leave a reply