پہلےسیمی فائنل میں بھارت کوشکست:بنگلہ دیش نےفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
17

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کےپہلےسیمی فائنل میں بنگلہ دیش نےسپراوورمیں بھارت کوشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔
دوحہ میں کھیلےگئے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کےپہلے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے،جواب میں بھارتی ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بناسکی ، یوں پہلی سیمی فائنل برابر ہو گیا اور دنوں ٹیموں کو سپر اوور دیا گیا۔
بھارت کی ٹیم سپراوورمیں کوئی رن نہ بناسکی سپراوورمیں بھارت کےدوکھلاڑی آؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے، یوں بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلئے 1رن کا ہدف ملا۔
بنگال ٹایئگرزسپراوورمیں مشکلات کاشکاررہی،سپراوورکی پہلی گیند پر یاسر کیچ آؤٹ ہو گئے، تاہم اگلی بال وائٹ ہوئی جس کے ایک ایکسٹرا رن نے بنگال ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا، یوں بنگلا دیش نےفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

Leave a reply