پاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر دبئی ایئرشومیں توجہ کامرکز

نوک دار نوز۔۔۔تیز کناروں والے ونگ۔۔ اوردم پر اونچا کھڑا عمودی فن۔۔جیسے ایک سویا ہوا عقاب جاگنے والا ہو۔یہ ہےپاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر ،جوآج کل دبئی ایئرشومیں توجہ کامرکزبناہواہے۔
اس کے ونگ کے سروں پرایویونکس پوڈزاور میزائل پائلنز صاف دکھائی دیتے ہیں۔ مگرطیارہ خاموش ہے۔صرف اپنی موجودگی سے اثر ڈال رہا ہے۔
دبئی میں کھڑے پاکستان کے اس ہواؤں کےبادشاہ نے دنیابھر میں اپنی دھاک بٹھا دی۔
پاکستان ایئر فورس نے JF-17 Thunder Block-III کو دبئی ایئرشو میں پیش کیا۔JF-17 کو “static display” میں رکھا گیا تھا تاکہ لوگ قریب سےپاکستان کے طیارے اور ہتھیار سسٹمز دیکھ سکیں۔دنیا نے ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک بھارت کی فضائیہ کے افسر بھی پاکستان کے اس شاہکار کی تصاویر لیتےرہے۔
پاکستان نے تو ابھی جےایف 17تھنڈرکی زمین پر منہ دکھائی ہی کرائی تھی کہ دنیا جے ایف سیون ٹین تھنڈرکی دیوانی ہو گئی۔JF-17 Block-III نے ایونٹ میں کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی۔
خبرہےکہ ایک ’’دوست ملک‘‘ کے ساتھ ایم او یوبھی دستخط ہوا ہے تاکہ وہ JF-17 خرید سکے۔جس کےبعداس اقدام کو پاکستان کی دفاعی صنعت اور طیارہ سازی کی صلاحیت کی بین الاقوامی پہچان کے طور پر دیکھا گیا ہے۔دبئی ایئرشو کے دوران، JF-17 کی جدید ایویونکس، سینسرز، ہتھیاروں کی صلاحیت اور ملٹی رول کی خصوصیات کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔
JF-17 پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری میں عالمی اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔















