پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مضبوطی سے جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت

0
21

پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید مضبوطی سے جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت ،عالمی سطح کی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SeaMeWe-6) کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر پہنچ گئی، جسے ٹیلی کام کے شعبہ میں تاریخی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
ا یس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تاریخ ساز توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024 میں 2 Africa اور Africa1 کیبل کی آمد کے بعد ملک میں تیز رفتار بین الاقوامی ڈیٹا لنکس کا آغاز ہوا ،یعنی گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں 2 نئی ٹی ڈبلیو اے اور 1 پی ٹی سی ایل کی کیبل بھی شامل ہوئی ۔
ملک میں مجموعی طور پر 6 سب میرین کیبلز پہلے سے فعال ہیں،جبکہ مزید 3 نئی کیبلز کی شمولیت خوش آئند اقدام ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبہ میں جدت کیلئے ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر مزید 4 ٹیرا با ئٹ فی سیکنڈ اضافی صلاحیت شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
ٹرانس ورلڈ کی جانب سے سمندر میں کیبل بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ کیبل مجموعی طور پر 21 ہزار 700 کلو میٹر طویل ہے اور سنگاپور سے شروع ہو کر فرانس تک جاتی ہے، جس کے راستے میں کراچی کا ایک اہم پوائنٹ شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق سی می وی 6 کے ذریعے پاکستان دنیا کے متعدد ممالک سے مزید مضبوط ڈیٹا لنکس کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔

Leave a reply