عوام نے تخریبی سیاست کو مسترد کر کے خوشحالی کےراستےکاانتخاب کیا،نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےکہاہےکہ عوام نے تخریبی سیاست کو مسترد کر کے خوشحالی کے راستے کا انتخاب کیا۔
قائدمسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف نےاپنےایکس سابقہ(ٹوئٹر)اکاؤنٹ پر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
سابق وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔















