آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول آج جاری ہوگا، گروپس کی تفصیل سامنے آگئی

0
39

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول آج جاری ہوگا، گروپس کی تفصیل سامنے آگئی۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اورسری لنکاکی میزبانی میں کھیلاجائےگا،ایونٹ 7فروری سے8مارچ تک کھیلا جائےگا،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی20ٹیموں کو4گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ پاکستان اوربھارت کےساتھ گروپ میں یوایس اے، نمیبیااورنیدرلینڈزکی ٹیمیں شامل ہیں، جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ،افغانستان ،یواےای اورکینیڈاایک گروپ میں شامل،جبکہ سری لنکا،آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈاورعمان کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی،اورانگلینڈ،ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش،نیپال اوراٹلی کوایک گروپ میں شامل کیاگیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ دودوٹیمیں سپرایٹ مرحلےکیلئےکوالیفائی کریں گی،سپرایٹ مرحلےمیں 8ٹیموں کودوگروپس میں تقسیم کیاجائےگا،دونوں گروپس کی ٹاپ دودوٹیمیں سیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کریں۔
ذرائع کامزیدکہناےکہ بھارت میں میچزکولکتہ،چنائی،دہلی اوراحمدآبادمیں کھیلے جائیں گے،جبکہ سری لنکامیں میچزکولمبواورکینڈی میں ہوں گے،احمدآبادکوفائنل کےلئے منتخب کیاگیاہے،پاکستان کےفائنل میں پہنچنےکی صورت میں فائنل کولمبومیں ہوگا۔قومی ٹیم اپنےتمام میچزسری لنکامیں کھیلے گی۔

Leave a reply