انگلینڈ : آئندہ برس2026 کیلئےریل کے کرائے منجمد کرنے کا اعلان

0
20

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،بر طانوی حکومت نے آئندہ برس کیلئے انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ میں رواں برس مارچ 2025 میں ریل کے کرایوں 4.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، تاہم اب برطانوی میڈیا کے مطابق مارچ 2027 تک انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کے کرایوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن شامل ہیں۔ انگلینڈ میں تقریباً نصف ریل کرایوں بشمول سیزن ٹکٹس اور کچھ طویل فاصلے کے واپسی کے کرایوں پر براہ راست ویسٹ منسٹر حکومت کا کنٹرول ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے لندن میں زیر زمین ٹیوبز اور ریل روٹس پر سفر کرنیوالوں کی300 پاؤنڈ تک کی بچت ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انگلینڈ اور ویلز میں ریلوے کو اس سطح پر بحال کرنا ہے ،جہاں مسافر ان پر بھروسہ کر سکیں،علاوہ ازیں عوامی ملکیت اور عظیم برٹش ریلوے کے قیام کے ذریعے وہ اپنے تمام اقدامات میں مسافروں کی ضروریات کو ترجیح دیں گے۔

Leave a reply