ملک میں 90فیصدسےزیادہ سونےکی تجارت غیررسمی چینلزسےہے،سی سی پی

0
26

ملک میں 90فیصدسےزیادہ سونےکی تجارت غیررسمی چینلزسےہے۔کمپٹیشن کمیشن پاکستان کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔

 کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے سونےکی مارکیٹ پراسسمنٹ اسٹڈی جاری کردی۔
کمپٹیشن کمیشن پاکستان کی رپورٹ کےمطابق گولڈمارکیٹ کودستاویزی شکل دینےکیلئےاتھارٹی تشکیل دی جائے،پاکستان میں سونےکی مارکیٹ غیردستاویزی اورغیرشفاف قیمتوں کی حامل ہے،پاکستان میں سالانہ 60تا90ٹن سونےکی کھپت ہے،ملک میں 90فیصدسےزیادہ سونےکی تجارت غیررسمی چینلزسے ہے، مالی سال 2024میں17ملین ڈالرمالیت کاسونادرآمدہواتھا۔
سی سی پی رپورٹ میں کہاگیاکہ ریکوڈک گولڈپروجیکٹ37سالہ دورانیےمیں تقریباً74ارب ڈالرمالیت کاسوناپیداکریگا،ریکوڈک منصوبہ سونےکی سپلائی چین کوبدلنےکی ممکنہ طاقت رکھتاہے،غیردستاویزی مارکیٹ کی وجہ سےسونےکازیادہ ترلین دین نقدپرہوتاہے،تاجروں کےگروہ سونےکی قیمتوں اورسپلائی پر اثر انداز ہوتےہیں،ملک میں سونےکےنرخ مقررکرنےکاکوئی مارکیٹ میکانزم موجودنہیں،مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن روزانہ کی بنیادپرقیمتیں متعین کرتی ہیں۔
سی سی پی کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ ملک میں سونےکی مارکیٹ کوریگولیٹ کرنےکیلئے جامع ریگولیشن موجودنہیں،سونےکی ٹرانزیکشن پرپیچیدہ ٹیکس نظام اسمگلنگ اورانڈرانوائسنگ کوفروغ دیتاہے،ملک میں سونےکی ریفائننگ تقریباًنہ ہونےکےبرابرہے،سونےکی بال مارکنگ کی ناکافی سہولتوں کےباعث ملاوٹ اوردھوکادہی بھی ہے،سونےکی درآمدات ،فروخت اورخالص ہونےسےمتعلق قابل اعتماد ڈیٹاموجود نہیں،سونےکاڈیٹانہ ہونےسےمؤثرپالیسی سازی ممکن نہیں۔
کمپٹیشن کمیشن پاکستان کی رپورٹ کےمطابق گولڈمارکیٹ کومنظم کرنےکے لئے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے،پاکستان گولڈاینڈجیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دی جائے،سونےکی لائسنسنگ ،درآمدات اوراینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز کیلئے اتھارٹی بنائی جائے،سونےکےمعیادکی جانچ اوردرجہ بندی لازمی قراردی جائے،سونےکی خریدوفروخت کوایف بی آرکےٹریک اینڈٹریس سسٹم سےمنسلک کیاجائے،ترکیہ کےماڈل پرگولڈبینک کانظام قائم کیاجائے،ریکوڈک منصوبے کےکمرشل آغازسےپہلےگولڈمارکیٹ کیلئے ریگولیشنز متعارف کراناناگزیرہے۔

Leave a reply