سہ ملکی سیریز:پاکستان اورسری لنکاکی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

0
32

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےچھٹےمیچ میں پاکستان اورسری لنکاکی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکاچھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان کھیلا جائےگا۔میچ مقامی وقت کےمطابق شام 6بجےشروع ہوگا۔آج کےمیچ میں پاکستان اپنی جیت کاتسلسل برقرار رکھ پاتاہےیاں نہیں۔
واضح رہےکہ ابھی تک سری لنکانےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں چار میچ کھیلےہیں ، سری لنکانے صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے،جبکہ پاکستان نےسیریزکےتین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کے فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔ زمبابوے نےبھی سیریزمیں چار میچ کھیلےہیں،جس میں سےتین میچز میں زمبابوےکوشکست کاسامناکرناپڑاجبکہ ایک میں فتح زمبابوےکامقدربنی۔
خیال رہےکہ ٹورنامنٹ میں آگےبڑھنےکےلئے آج کےمیچ سری لنکاکی جیت ضروری ہے۔
یادرہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزپاکستان کی میزبانی میں ہورہی ہے،جس میں پاکستان ،سری لنکااور زمبابوےکی ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave a reply