آئی سی سی ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری کوہوگا

0
32

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیا،پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری کوہوگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کےشیڈول کیلئےبھارت کےشہرممبئی میں تقریب منعقدکی گئی جس میں اعلان کیاگیاکہ ٹورنامنٹ7فروری سےشروع ہوکر8مارچ تک جاری رہےگا،ایونٹ کی میزبانی بھارت اورسری لنکامشترکہ طورپرکرینگے۔
شیڈول کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچز 7 وینیوز چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبواور کینڈی میں ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیابھرسے20ٹیمیں حصہ لیں گی،جن کو4گروپس میں تقسیم کیاگیاہے،سابقہ فارمیٹ کواپناتےہوئے اس باربھی ہرگروپ کی ٹاپ2،2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ2،2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈکپ کےگروپ:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت، امریکا ، نیدرلینڈز اور نمیبیاشامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
اسی طرح گروپ سی میں ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیپال ، اٹلی اور گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہے۔
پاکستان کے میچز کا شیڈول :
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026میں پاکستان اپناپہلامیچ نیدرلینڈزکےخلاف7فروری کوکھیلےگا،ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کادوسرامقابلہ سپرپاور امریکا کے ساتھ 10 فروری کوکولمبومیں شیڈول ہے۔
ایونٹ کاسب سےاہم ٹاکرارویتی حریف پاکستان اوربھارت کےدرمیان 15فروری کوکولمبومیں کھیلاجائےگا جبکہ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کےخلاف کھیلےگی۔
تمام میچز کا شیڈول:
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر8 مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک ہو گا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔
ورلڈکپ کے فائنل کیلئے احمد آباد کو منتخب کیا گیاہے لیکن اگرپاکستان ٹیم فائنل میں پہنچےگی توفائنل سری لنکاکےشہرکولمبومیں ہوگا۔

Leave a reply