غیرقانونی بھرتیوں کاکیس:پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

0
40

غیرقانونی بھرتیوں کےکیس میں عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگرکیخلاف سماعت ہوئی۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کےوکیل نے ایک روزحاضری کی معافی کی درخواست دی۔جس کوعدالت نےمنظورکرلیا۔
عدالت نےآئندہ سماعت پرشریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پردلائل طلب کرلئے۔

Leave a reply