سہ ملکی سیریز:سری لنکانےپاکستان کو6رن سےشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےچھٹےمیچ میں سری لنکانےپاکستان کو6رن سےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔
راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےسہ ملکی سیریزکےچھٹےمیچ میں پاکستان اور سری لنکاکی ٹیمیں مدمقابل تھی،پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔سری لنکانےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ اوورمیں 185رنزکاہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کی نقصان پر 178 رنز بناسکی۔
سری لنکاکی جانب سے کامل مشارا 78رنزکی اننگزکھیل کرنمایاں رہے، کوشال مینڈس 40رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ پاتھم نسانکا 8 سکورکےمہمان ثابت ہوئےاور کوشال پریرا نے 6 رنز سکور کیے۔
سری لنکاکی جانب سے جینیتھ لیانیج نے 24 رنز بنائے جبکہ کپتان داشن شناکا نے 17 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو شکارکیا،جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازصاحبزادہ فرحان نےکیاوہ 9سکوربناکر پویلین لوٹ گئے،مایانازبلےباز بابراعظم بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے،صائم ایوب 27رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا کے 63 رنز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے،عثمان خان نے 33اور محمد نواز نے27 رنز سکور کیے۔فہیم اشرف 7 اور فخر زمان ایک رن ہی بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشان ملنگا نے 2 اور وانندو ہاسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ اس میچ میں کامیابی کےبعدسری لنکانےفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاہے۔، سیریز کے فائنل ٹاکرے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔سہ ملکی سیریزکافائنل29نومبر بروز ہفتہ شام چھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔















