ایئربس کےسافٹ ویئرمیں خرابی، 6ہزارطیارےمتاثر

0
26

ایئربس اے320 طیاروں کے سافٹ ویئرمیں فنی خرابی کےباعث دنیابھرمیں تقریباً6ہزارطیارےمتاثرہوں گے۔
ایئربس 320کےطیاروں کےسافٹ ویئرکوفوری طورپراپ ڈیٹ کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔اے320طیاروں کےسافٹ ویئرکی تبدیلی سے دنیا بھر میں تقریباً چھ ہزار طیارے متاثر ہوسکتے ہیں۔ متعدد ایئرلائنز نے اس صورتحال کے باعث پروازوں میں ممکنہ خلل سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔
جاپان کی ایک ایئرلائن نے آج اپنی 65 پروازیں منسوخ کر دیں۔ ماہرین کے مطابق سولر ریڈی ایشن ڈیٹا کو متاثر کر کے طیاروں کے کنٹرول سسٹم میں خلل ڈال سکتی ہے۔
30 اکتوبر کو ایک طیارہ دورانِ پرواز اچانک کنٹرول کھو بیٹھا اور نیچے کی جانب جھک گیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ اسی پس منظر میں عالمی سطح پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکے ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے دوران کچھ پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں، جبکہ سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ موجودہ سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کچھ پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئی ہیں۔
امریکا میں متاثر ہونے والے ایئربس طیاروں کی تعداد 209 بتائی جا رہی ہے، جبکہ کورین ایئر کے مطابق اتوار تک 10 طیاروں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

Leave a reply