اسلام آبادکی ضلعی عدالتوں میں موسم سرماکی تعطیلات کانیانوٹیفکیشن جاری

0
16

اسلام آبادکی ضلعی عدالتوں میں موسم سرماکی تعطیلات کانیانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔رجسٹرار ہائیکورٹ نےتعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ضلعی عدالتوں میں24دسمبرسےیکم جنوری تک تعطیلات ہوں گی،اسلام آبادکی ضلعی عدالتیں2جنوری2026کودوبارہ کھلیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ تعطیلات کےدوران عدالتی دفاترکھلےرہیں گے،تعطیلات کےدوران ارجنٹ ودیگر مقررکردہ سماعتیں ہوں گی۔
واضح رہےکہ اس سےقبل یکم سے8جنوری تک تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری ہواتھا۔

Leave a reply