آئی فون 17 سیریز نے ایپل کو نمبرون پوزیشن کے قریب کھڑا کر دیا

0
17

ایپل کے صارفین کیلئے بڑی خبر،تقریباً14 برس بعدآئی فون کی فروخت میں ریکارڈ بننے کے قریب ہے۔
ذرائع کے مطابق طویل عرصے بعد پہلی بار ایپل ایک سال میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنیوالی کمپنی بننے کے قریب ہے۔2011 سے 2024 کے دوران جنوبی کورین کمپنی سام سنگ مسلسل ہر سال دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی،مگر آئی فون 17 سیریز کی کامیابی نے 2025 میں ایپل کو نمبرون پوزیشن کے قریب کھڑا کر دیا ہے۔
یہ ایپل کی عارضی کامیابی نہیں ،بلکہ یہ سلسلہ کم از کم 2029 تک برقرار رہے گا۔یہ بات موبائل ڈیوائسز کی فروخت پر نظر رکھنے والے ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ درحقیقت آئی فون 17 سیریز کی فروخت توقعات سے زیادہ بہتر ہوئی ،جبکہ اس سہ ماہی کے دوران جنوبی کورین کمپنی کے فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے پرانے آئی فونز کو تبدیل کیا جا رہا ہے ،جس سے ایپل کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply