ریل کےمسافروں کیلئے اہم خبر:ٹرینوں کی بوگیوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع

0
13

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،پاکستان ریلویز نے مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی اَپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا۔
پاکستان ریلویز نے ریلوے سٹیشن انتظار گاہوں اور مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی اَپ گریڈیشن اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی سر سبز شاداب بنانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔
اب ریل کے مسافروں کو سفر کے ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں دلکش اور خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔پنجاب بھر میں اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے پہلے مرحلے کا آغاز میں منڈی بہاؤالدین، ملک وال، سرگودھا اور بھلوال شامل ہیں جہاں درخت اور پھول پودوں کو لگانے کا کام شروع ہوچکا ، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں شجر کاری مہم باضابطہ شروع کر دی گئی ہے۔
ریل کے مسافروں کے سفر کو مزید بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم فراہم کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد سمیت دیگر ریلوے سٹیشن کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ شالیمار لاثانی گرین لائن بزنس ریل گاڑیوں سمیت دیگر ریل گاڑیوں میں آرام دے سیٹوں بہترین ذائقے دار سستے کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کر دی گئی ہیں، نیزمختلف ریلوے سٹیشنز پر انتظار گاہوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید سہولیات فراہم کرنیوالے ویٹنگ ایریا بنائے جارہے ہیں ،جہاں مسافر آرام سے اپنی ٹرین کا انتظار کرسکتے ہیں۔

Leave a reply