ایل پی جی مزید مہنگی:اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
13

حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا،اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی 7روپے39پیسےفی کلومہنگی کردی گئی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق فوری ہوگا،ایل پی جی کا11.8کلوکا گھریلوسلنڈر 87روپے 21پیسے مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ فی کلوایل پی جی کی نئی قیمت208روپے 99پیسے مقررکردی گئی،جبکہ ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 2466روپے10 پیسےمقررکی گئی۔
واضح رہےکہ رواں ماہ دسمبرکےلئےگھریلوسلنڈر 87روپے21 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

Leave a reply