عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اضافہ،سونےکےدام بھی بڑھ گئے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اضافہ دیکھاگیا اورسونےکےدام بھی بڑھ گئے۔
اوپیک نے2026کی پہلی سہ ماہی کیلئےتیل کی پیداوارمیں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک فیصدسےزیادہ کااضافہ ہوگیا،امریکی خام تیل 1.32فیصد اضافے سے 59.32ڈالرفی بیرل ہوگیا،جبکہ برطانوی برینٹ 1.47فیصد اضافے سے63.30 ڈالرفی بیرل ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونافی اونس صفراعشاریہ 4فیصداضافے سے 4ہزار 274ڈالرکاہوگیاجبکہ چاندی 3.7فیصدبڑھ کرفی اونس 59.14ڈالرہوگئی اوربٹ کوائن 4ہزار676ڈالرکمی سے86ہزار654ڈالرہوگیا۔















