پاکستان کادورہ سری لنکاکاشیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نےقومی ٹیم کادورہ سری لنکاکےتین ٹی ٹوئنٹی میچزکاشیڈول جاری کردیا۔
پی سی بی کےشیڈول کےمطابق ورلڈکپ سےقبل قومی ٹیم سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا سٹیڈیم میں کھیلےگی،جبکہ سیریزکاپہلامیچ آئندہ سال 7جنوری کو،دوسرا9تیسرااورآخری میچ 11جنوری کوکھیلاجائےگا۔یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026بھارت اورسری لنکاکی میزبانی میں7فروری سےلےکر8مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اپنےتمام میچزسری لنکاکےشہرکولمبومیں کھیلے گا۔















