ڈسکورپاکستان اور پی ٹی ڈی سی کے اشتراک سے’’ نیشنل ٹورازم ایوراڈز 2025 کی تقریب کاانعقاد

ڈسکور پاکستان کے زیراہتمام پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک اور لاہور آرگینک ویلیج کے تعاون سےسیکنڈ’’ نیشنل ٹورازم ایوراڈز 2025 کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔
میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں سیکنڈ نیشنل ٹورازم ایوراڈز2025کی پُروقار تقریب سجائی گئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ تھے۔تقریب کا آغاز کلام پاک اور اس کےبعدقومی ترانےسے ہوا۔
ایوارڈ شو میں وطن عزیز کے حسین رنگ دکھانے کیلئے سلام پاکستان ڈاکیومینٹری پیش کی گئی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراطلاعات عطا تارڑ نےسی ای او ڈسکورپاکستان ڈاکٹرقیصررفیق کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کاحقیقی چہرہ دنیا کو دکھاناہی ملک کی اصل خدمت ہے،پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں،پاکستان آنےوالےسیاح یہاں کی خوبصورتی سےبہت متاثرہوتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےمثبت تشخص کوعالمی سطح پراُجاگرکرنےکی ضرورت ہے،ہمارےپاس نانگاپربت اوربڑاڈپیک جیسےخوبصورت مقامات ہیں،پاکستان کےپاس قدیم تہذیب گندھارا ہے ، چولستان میں جیپ ریلی بھی ایک پرکشش کھیل ہے۔
انہوں نےحکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئےورکنگ گروپ بنانےکی پیش کش بھی کی۔

سی ای اوڈسکورپاکستان ڈاکٹر قیصررفیق نے کہا کہ آئندہ میڈیکل،ایجوکیشن اورایڈونچرٹورازم پر فوکس ہےاورملک کیلئےزرمبادلہ کو مزیدبڑھانےمیں مدد کریں گے۔

اس موقع پررومانیہ کے پاکستان میں سفیرڈاکٹرڈین نےخوبصورت اندازمیں پاکستان کی تعریف کی ڈسکورپاکستان کی دنیا میں دھوم کے بارے میں دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔

نیشنل ایوارڈزشو کی تقریب میں بزنس ٹورازم، سپورٹس ٹورازم ، ایجوکیشن ٹورازم ، فور اینڈ فائیو سٹار بیسٹ ہوٹل انڈسٹریز ایوارڈسمیت تیس سے زائد ٹورازم کیٹگریز میں شاندار خدمات انجام دینے والے اداروں اور اہم شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے۔
منفردایوارڈ شو میں چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کی تاریخ و ثقافت کےبھی خوب رنگ بکھیرے گئے۔
نیشنل ٹورازم ایوراڈز کی تقریب میں سی ای او ڈسکورپاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق نے مہمانوں کو شیلڈزبھی پیش کیں۔
ایوارڈز کی آخری صوفی پرفارمنس نے حاضرین پرسحر طاری کردیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں فارن ڈیلیگیشنز، سیلبریٹیز اور ایمبیسڈرزنے شرکت کر کے اس ایونٹ کو یادگار بنادیا۔















