دنیامیں سلگتےتنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم ووزیرخا رجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ دنیامیں سلگتےتنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑاچیلنج ہے۔
اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، موسمیاتی تبدیل اس وقت بہت بڑاچیلنج ہے،عالمی معاشی منظرنامہ تبدیل ہورہا ہے ،اسرائیل نےغزہ میں انسانیت کاقتل عام کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دنیامیں سلگتےتنازعات عالمی امن کےلئے خطرہ ہیں،پاکستان تنازعات کےحل کےلئے مذاکرات اورسفارتکاری کی حمایت کرتاہے،جنوبی ایشیا کوغربت ،ناخوادنگی،ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجزدرپیش ہیں۔
وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اورغذائی قلت کےچیلنجزسنگین ہوتےجارہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافےاورسیلابوں کےمعیشت پرتباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں،۔جنوبی ایشیامیں سیکیورٹی کامنظرنامہ بھی بہت پیچیدہ ہے۔















