آئیں ایساپاکستان قائم کریں جوہرفردکیلئےقابل رسائی اورشمولیت کاحامل ہو، صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ آئیں ایساپاکستان قائم کریں جوہرفردکیلئےقابل رسائی اورشمولیت کاحامل ہو۔
خصوصی افرادکےعالمی دن پراپنےپیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ خصوصی افراد کےحقوق اوروقارکےتحفظ کااعادہ کرتےہیں،خصوصی افرادکی قومی زندگی میں مکمل شمولیت ترجیح ہے ،خصوصی افرادکےلئےتعلیم اورصحت کےاقدامات جاری ہیں،خصوصی افرادکوبہترروزگاراورنقل وحرکت کےمواقع فراہم کررہےہیں۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ خصوصی افرادکی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرناسب کی ذمہ داری ہے،تعلیم ،کاروباراورترقی میں خصوصی افرادکی شرکت قوم کیلئےاہم ہے،خصوصی افرادہماری اجتماعی قوت اور استقامت کاحصہ ہیں،آئیں ایساپاکستان قائم کریں جوہرفردکیلئےقابل رسائی اورشمولیت کاحامل ہو۔















