وزیراعلیٰ پنجاب نے اعزازیہ کارڈبرائےامام مسجدکی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےاعزازیہ کارڈبرائےامام مسجدکی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کرلیےگئے،اجلاس میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں مریم نوازنےوزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈبرائےامام مسجدکی منظوری دی ،اورفروری 2026 تک اعزازیہ کارڈکےاجراء کی ڈیڈلائن مقررکی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نےیکم جنوری سے ادائیگی کاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےحکم دیاکہ پہلی مرتبہ پے آرڈر دئیےجائیں گے۔ یکم فروری سےوزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائےامام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کاعمل مسلسل جاری رکھاجائے، اور حساس ایریامیں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنےکی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھرمیں آئمہ کرام کے 62ہزار 994 رجسٹریشن فارم وصول ہوئےجن کی تصدیق کاعمل جاری ہے۔صوبےبھرمیں مسجدمینجمنٹ کمیٹیاں اورتحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرزہرماہ آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کریں۔















