سوشل میڈیا صارفین کیلئےانسٹا گرام میں بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان

0
6

سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبر،میٹاکی طرف سےانسٹا گرام میں ایک بہت بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔
انسٹا گرام میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے، جو ہوسکتا ہے کہ متعدد صارفین کو پسند نہ آئے۔انسٹا گرام پوسٹس میں صارفین اپنے مواد کو مدنظر رکھ کر مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہیں،مگر اب لگتا ہے کہ اس ہیش ٹیگز کی تعداد پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
متعدد صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ جب وہ کسی انسٹا گرام پوسٹ پر 3 سے زائد ہیش ٹیگز ایڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ایسا کرنے پر ان کے سامنے ایک نوٹس آتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ ایک پوسٹ پر صرف 3 ہیش ٹیگز استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے اس پابندی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور ہر صارف کو بھی ابھی اس مسئلے کا سامنا نہیں ہو رہا،تو ابھی کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو بتدریج متعارف کروایا جا رہا ہے یا کمپنی ابھی محدود صارفین میں اس کی آزمائش کر رہی ہے،تو اگر آپ اپنی پوسٹس میں درجنوں ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہیں تو بظاہر مستقبل قریب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ ابھی کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ، لہٰذایہ کہنا مشکل ہے کہ اس کا اطلاق کب تک ہوگا۔

Leave a reply