کرغزستان کےصدرکی وزیراعظم ہاؤس آمد:گارڈآف آنرپیش کیاگیا

کرغزستان کےصدرصادرژاپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمدکےموقع پرگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔
کرغزستان کےصدرصادرژاپاروف پہلےسرکاری دورےپرپاکستان آئے ہیں،وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف اورکرغستان کےصدرنےگرمجوشی سےمصافہ کیا، کرغزستان کےصدرکومسلح افواج کےچاق وچوبنددستوں کی جانب سے گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
کرغزستان کےصدرنےوزیراعظم شہبازشریف سےاپنےوفدکےارکان کاتعارف کرایا،وزیراعظم شہبازشریف نےبھی اپنےوفدسےکرغزستان کےصدرکی ملاقات کرائی،صدرصادرژاپاروف نےوزیراعظم ہاؤس کے احاطےمیں پودالگایا۔
معزز مہمان صدرمملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شیڈول ہے، کرغز صدر کا پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔















