سفر کا جدید انداز:لاہور سے ابو ظہبی کیلئے ایئر سیال کی پروازوں کا آغاز

0
13

سفر و سیاحت کا جدید انداز،لاہور سے ابو ظہبی کیلئے ایئر سیال کی پروازوں کا آغاز کردیاگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سیال نے ابو ظہبی کیلئے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہوں گی۔اس حوالے سے گزشتہ روزعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا ،جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔ایئر سیال لمیٹڈ ایک غیرسرکاری پاکستانی ایئر لائن ہے، جس کا افتتاح پانچ سال قبل 9 دسمبر 2020 کو ہوا، جبکہ ایئر سیال نے 25 دسمبر 2020 کو اپنی پہلی اندرونِ ملک پرواز سے فضائی آپریشنز کا آغاز کیا۔یوں ایئر سیال صرف پانچ برس کے مختصر عرصے میں پاکستان کی ایک نمایاں اور بڑی ایئر لائن بن چکی ہے۔

Leave a reply