
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 16 اضلاع میں 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ان انتخابات میں حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ سمیت گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق 2 اپریل 2026 کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، جبکہ 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 سے 15 اپریل تک ہوگی اور 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدوار 30 اپریل تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
4 مئی 2026 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق 17 مئی 2026 کو 45 خالی نشستوں پر پولنگ ہوگی، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔














