میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

0
39

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبرپنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجز میں درخواستیں اب 30 نومبر 2025 تک جمع کروائی جا سکیں گی۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے،یہ فیصلہ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سرکاری ڈینٹل کالجز کیلئے درخواستیں اب 31 دسمبر 2025 تک جمع کروائی جا سکیں گی، جبکہ پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں 15 جنوری 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی اصل آخری تاریخ 21 نومبر 2025 مقرر تھی، لیکن مختلف وجوہ کی بنا پرتاریخ میں توسیع کی گئی ہے، تاکہ طلبہ اوروالدین کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں مقررہ تاریخوں تک ہی جمع کرائی جائیں گی اور بعد میں موخر شدہ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق نئی تاریخوں کے اعلان سے امیدواروں کو داخلے کے عمل میں آسانی ہوگی اور ہر امیدوار اپنے دستاویزات کے ساتھ بروقت درخواست جمع کروا سکے گا۔

Leave a reply