محبت کی شادی سےپریشان والدین کیلئے اداکارہ صائمہ قریشی کامشورہ

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ صائمہ قریشی نےمحبت کی شادی سےپریشان والدین کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بچوں سےکہوکےاپنےبل بوتےپرشادی کریں ۔
اداکارہ صائمہ قریشی نےحال ہی میں نجی چینل کےمارننگ شومیں بطورمہمان شر کت کی جہاں پرانہوں نےاپنے بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی ۔
میزبان نےاداکارہ سےبچوں کی پرورش کےبارےمیں سوال کیاتوصائمہ قریشی نےایک قصہ سنایا،جو کے بڑاہی دلچسپ ہے۔انہوں نےکہاکہ جب میرا بڑا بیٹا 19سال کاہواتواس کوایک لڑکی سےمحبت ہوگئی، یہ فیز کافی مشکل تھا، میں نے ایک دن اسے بٹھایا اور پوچھا کہ کیا کرنا ہے۔
صائمہ قریشی نے بتایاکہ میں نےاپنےبیٹےسےکہاکہ اگرتمیں اتنی محبت ہےتومیں چلتی ہوتمہارےساتھ لڑکی کارشتہ مانگلنےکےلئےپرتم اپنےخرچےاوربل بوتے پر شادی کرلو لیکن میں ایک پیسہ نہیں لگاؤں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بیٹے کوکہا ماں کے پیسے پر محبت کرنا بہت آسان ہے، اپنا اپارٹمنٹ لو، گھر کا کرایا، گروسریز سارے اخراجات خود اٹھانا،دیکھتی ہوں آپ کوکتناپیارہے، پھر میرے بیٹے کو بات سمجھ آگئی۔















