امریکا:نیشنل گارڈزپرحملہ کےبعدافغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

امریکانےوائٹ ہاؤس کےباہرنیشنل گارڈزپرحملہ کےبعدافغان شہریوں کی امیگریشن کی درخواستیں معطل کردیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کےباہرفائرنگ سےسیکیورٹی پرمامور2اہلکار زخمی اور حملہ آورکوبھی زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔گرفتارزخمی حملہ آورکی شناخت افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کےنام سے ہوئی،جس کےبعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس سابقہ(ٹوئٹر)پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔
امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہےکہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی درخواستوں کی سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔















