حکومت کاپی آئی اےکےبعدبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

0
14

اب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہوگی ۔ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دو مرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو، فیسکو شامل ہیں، اگلے مرحلے میں حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نجکاری کے عمل، جاری اصلاحات اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خسارے کی شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری ’’بارش کا پہلا قطرہ‘‘ ہے، جس کے بعد دیگر اداروں میں بھی پیش رفت تیز کی جائے گی۔
وزیراعظم نے نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں نجی شعبے اور مارکیٹ سے بہترین صلاحیتوں کے حامل ماہرین کی تعیناتی کی جائے۔

Leave a reply