پی ایس ایل سےنظراندازہونےپراحمدشہزاد آبدیدہ ہوگئے

0
4

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپرلیگ کے گیارہویں سیزن سے نظرانداز ہونے پر آبدیدہ ہوگئے۔
نجی چینل کےپروگرام میں پاکستانی کرکٹراحمدشہزادنےبطورمہمان شرکت کی جہاں اُن سےکرکٹ کے بارےمیں سوال وجواب کئےگئے،جس پر کرکٹر احمد شہزاد اچانک آبدیدہ ہوگئے۔احمدشہزادنےبتایاکہ میرابیٹا9سال کاہوگیاہےوہ مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے۔میرابیٹامیرے ساتھ رات کو سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاحمد شہزاد نے کہاکہ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں۔
احمدشہزادکاکہناہےکہ میں ویسے خوش ہوں لیکن یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اور مجھے شدید دکھ ہوتا ہے۔

Leave a reply