اے آئی کی دوڑ: جیمنائی آگے، چیٹ جی پی ٹی پیچھے، وجہ کیا ہے؟

0
27

مصنوعی ذہانت کے مقابلے کی دوڑ میں جیمنائی مقبولیت میں آگے۔ چیٹ جی پی ٹی کے پیچھے رہنے کی وجہ کیا ہے؟حیرت انگیز وجوہات سامنے آ گئیں۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں گوگل کے اے آئی ٹول جیمنائی نے نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ جیمنائی کی مقبولیت میں یہ اضافہ محض نیا پن نہیں ،بلکہ صارفین کی روزمرہ عادت بنتے استعمال کا نتیجہ ہے۔
ویب اینالیٹکس کمپنی سِمیلر ویب کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جیمنائی کا جنریٹو اے آئی ویب ٹریفک میں حصہ 5.4 فیصد سے بڑھ کر 18.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔جیمنائی کی سب سے بڑی طاقت اس کی براہ راست رسائی ہے، گوگل نے اسے اپنی روزمرہ استعمال کی جانےیوالی مصنوعات جیسے سرچ، کروم، اینڈرائیڈ اور ورک سپیس میں ضم کر دیا ہے۔ صارفین کو الگ سے کوئی ٹول کھولنے کی ضرورت نہیں پڑتی ،بلکہ سوال آتے ہی جیمنائی سامنے موجود ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمنائی اپنے حریفوں کے مقابلے میں بہتر طور پر صارفین کو بار بار استعمال کی طرف راغب کرنے میں کامیاب نظر آ تی ہے اوراگر یہی رجحان برقرار رہا تو وہی اے آئی ٹولز سبقت لے جائیں گے، جو روزمرہ کے کاموں میں سب سے زیادہ آسان انداز میں ضم ہوں گے۔

Leave a reply