طیاروں کا ایندھن بھی مہنگا: ایئرلائنز کے کرایوں میں بھی اضافہ متوقع

0
5

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،طیاروں کا ایندھن بھی مہنگا، ایئرلائنز کے کرایوں میں 5 سے 10 ہزار روپے اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان میں کمرشل پروازوں کے طیاروں کیلئے بطور ایندھن استعمال ہونیوالے جی پی ون فیول کی قیمت بڑھا دی گئی ، جس کے بعد ائیرلائنوں کے کرایوں میں 5 تا 10 ہزاراضافہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے طیاروں کے استعمال کیلئے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کارگو اور مسافربردار اور سول ہوابازی کے تربیتی جہازوں میں استعمال ہونیوالے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،یوں طیاروں کے ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے یکطرفہ ٹکٹ کی مد میں ائیرلائنزکے کرایوں میں 5 تا 10 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

Leave a reply