یکم اپریل سےپنجاب کےتمام تعلیمی ادارےکھلیں گے

0
37

یکم اپریل سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے، ہفتے میں 5 دن سکول کھلا کریں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہفتے میں تین یا چار دن تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ہائبرڈ نظام قابلِ عمل نہیں ہوگا، جبکہ میٹرک کے 246 امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ سال امتحانات دینے والے طلبہ کو مکمل وقت میسر آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز میں بچوں کے لیے لیکچرز پر پوری توجہ دینا مشکل ہوتا ہے، جبکہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں 70 فیصد مفت درسی کتب بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply