برطانیہ میں طوفان کلاڈیا کےباعث وارننگ جاری

برطانیہ میں طوفان کلاڈیا کےباعث ایمبروارننگ جاری کردی گئی۔
طوفان کلاڈیا کے سبب برطانیہ کے بعض حصوں کیلئے ایمبر وارننگ جاری ۔ کچھ علاقوں میں ایک ماہ کے مساوی بارش کا انتباہ جاری کردیا گیا۔
لندن میں دن میں بھی رات کا سماں نظر آنے لگا، تمام دن تیز بارش کی پیشگوئی ۔ تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش سے بعض مقامات پر سیلاب کے خطرے کا امکان بھی ہے۔اس سے قبل طوفان کلاڈیا ،سپین اور پرتگال میں تیز ہواؤں اور بارش کا سبب بن چکا ،یہی وجہ ہے کہ اب انگلینڈ اور ویلز کیلئے طوفان کے سبب ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔















