امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، ترجمان ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان

0
6

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہاہےکہ امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے۔آپ خودسےہی مذاکرات کررہےہیں۔
امریکاکےساتھ مذاکرات کی خبروں پرردعمل دیتےہوئےایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہاہےکہ خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے۔امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے۔
ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ خطے میں استحکام ہماری افواج کی ضمانت پر منحصر ہے اور امریکا کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔ جب تک امریکا اس امر کا ادراک نہیں کرتا، توانائی کی قیمتیں اپنی پرانی سطح پر واپس نہیں آ سکتیں۔
اُن کاکہنا تھا کہ استحکام طاقت کے ذریعے حاصل ہوتا ہے اور ایران کی مرضی کے بغیر موجودہ صورتحال پہلے جیسی نہیں ہو سکتی۔ نہ اب اور نہ مستقبل میں وہ ایسی فریقین کے ساتھ معاہدے کریں گے، اور ان کا مؤقف ابتدا سے ہی واضح رہا ہے۔

Leave a reply