امریکا،ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے،وزیراعظم

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ امریکااورایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرناپاکستان کیلئےباعث فخرہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کااپنےبیان میں کہناتھاکہ خطے اور دنیا بھرمیں امن واستحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ پاکستان جاری بحران کے خاتمےکے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تنازع کے جامع تصفیے اور بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے صدر اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرمسعودپزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید برآں مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اس معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Leave a reply