امریکا جنگ میں کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں ناکام ہوچکا ہے،عباس عراقچی

0
7

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے۔
ایران کےوزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ خطے میں امریکی اڈے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں، جبکہ ایران کسی بھی پڑوسی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا اور صرف ان امریکی اڈوں اور مراکز کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے ایران پر حملے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے پڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ وہ امریکا سے فاصلے برقرار رکھیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے کچھ ممالک، جنہیں وہ دوست تسلیم کرتا ہے، کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔ چین، روس، پاکستان، بھارت اور عراق کو گزرنے کی اجازت ہے، لیکن کسی بھی دشمن ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے۔

Leave a reply