امریکا: ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آگیا

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آگیا۔سرد ہواؤں، بارشوں اور برفباری سے پنسلوینیا، اِلی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت کئی ریاستیں متاثر ہو گئیں۔
کئی کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہیں، نیویارک میں کئی مقامات پر 3.5 انچ برف پڑ چکی ،ایئرپورٹس پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، تیسرے سرمائی طوفان کا سسٹم گزشتہ روزمشرقی ساحل کے ساتھ اوپر کی طرف بڑھتے ہوئے تیزی سے طاقت پکڑنے لگا اور امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اس برفانی طوفان کے بم سائیکلون میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
لہٰذاحکام نےامریکی شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔















