امریکی کمپنی نے مصنوعی ذہانت والے روبوٹک فوجی تیار کر لیے

0
4

جنگوں کا پانسہ بدلنے کی تیاری،امریکی کمپنی نے مصنوعی ذہانت والے روبوٹک فوجی تیار کر لیے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی فاونڈیشن نے قد آدم انسان نما روبوٹک فوجی تیار کر لیے، جو اے آئی کے ذریعہ کنٹرول کیے جائیں گے۔موجودہ دور مصنوعی ذہانت کا دور ہے اور آرٹی فیشنل انٹیلی جنس ہر شعبہ زندگی میں داخل ہوچکی ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی فاونڈیشن نے اے آئی روبوٹک فوجی تیار کر کے سائنسی ایجادات کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔امریکی ٹیک کمپنی فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی سے چلنے والا انسان نما روبوٹک فوجی تیار کر لیا ہے، جس کا نام فینٹم ایم کے ون رکھاگیا ہے۔5 فٹ 11 انچ قامت اور 180 پاؤنڈ وزنی یہ ہیومنائیڈ روبوٹ 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے اور روایتی طور پر انسانی دستوں کے ذریعہ سنبھالے جانیوالے اعلیٰ خطرے والے کام انجام دے سکتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹک سپاہی فوجی تنصیبات کی تعمیر، اپنے مورچوں کا دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ اس مشن کا کام ایسے روبوٹ بنانا ہے، جو جنگ کے میدان میں خطرناک کارروائیوں کو سنبھالنے کے قابل ہوں، تاکہ انسانی فوجیوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔
کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فینٹم MK-1 میں امریکی فوج بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔

Leave a reply