ایران کیخلاف کارروائی کےدوران امریکی ری فیولنگ طیارہ گرکرتباہ

0
5

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نےطیارہ گرنےکی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ مغربی عراق میں طیارہ گرکرتباہ ہوا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نےسوشل میڈیاپرایک پیغام جاری کیاجس میں کہاگیاکہ کے سی 135 اسٹریٹو ٹینکر طیارہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔
سینٹ کام کےمطابق حادثہ فرینڈلی ایئر اسپیس میں پیش آیا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں دو طیارے شامل تھے حادثےکےوقت ایک طیارہ دوسرےطیارےکوایندھن فراہم کررہاتھا،ایندھن بھرنےوالاطیارہ مغربی عراق میں گرکرتباہ ہوگیاجبکہ دوسرابحفاظت لینڈکرگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔
دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کرتےہوئےکہاکہ امریکاکاری فیولنگ طیارہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا ہے اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

Leave a reply