ایپل نوتزئین شدہ سری اسسٹنٹ آئندہ ماہ متعارف کرائے گا

0
5

آئی فون کے صارفین کیلئے خوشخبری ، ایپل اپنا نوتزئین شدہ سری اسسٹنٹ آئندہ ماہ متعارف کروائے گا۔
ایک نئی اور تازہ ترین لیک کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا نو تزئین شدہ سِری (Siri) اسسٹنٹ آئندہ ماہ ایک ایونٹ میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے تازہ ترین ورژن کو گوگل کا جیمینائی اے آئی ماڈل چلائے گا، جس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق سِری کی یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس 26.4 کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی، تاہم اس کی بِیٹا ٹیسٹنگ کا آغاز فروری کے دوسرے نصف حصے میں متوقع ہے ،جبکہ مارچ یا اپریل میں اس کو صارفین کیلئے جاری کر دیا جائے گا۔اس اشتراک ،جو متعدد برسوں تک جاری رہے گا، میں گوگل جیمینائی کو ایپل فاؤنڈیشن ماڈلز میں شامل کرے گا، جس کے متعلق ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کیلئے نئے تجربات کو سامنے لائے گا۔

Leave a reply