ایپل کے رواں سال کے سستے ترین آئی فون 17 ای کی پہلی جھلک

0
5

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری، رواں سال کے سستے ترین آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
ایپل کی جانب سے 19فروری 2026 میں رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 17 ای دیکھنے میں کیسا ہوگا؟ ویڈیو میں دکھائے جانیوالے کانسیپٹ ڈیزائن میں آئی فون 17 ای میں نوچ کی بجائے ڈائنامک آئی لینڈ نظر آرہا ہے ،جبکہ بیک پر میگ سیف چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔
اس سے قبل حالیہ لیکس میں کہا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای میں سیلفی کیمرے کیلئے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کی بجائے آئی فون 16 ای جیسے نوچ ڈیزائن کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 17 ای دیکھنے میں گزشتہ سال کے آئی فون 16 جیسا ہی ہوگا، البتہ زیادہ کلر آپشنز دستیاب ہوسکتے ہیں۔اس فون کے 128 جی بی سٹوریج والے ورژن کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین لیک کے مطابق آئی فون 17 ای کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں 18 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہوگا،اسی طرح فون کے اندر اے 19 چپ اور بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔مختلف لیکس کے مطابق فون میں 6.1 انچ کا ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی، یعنی بالکل آئی فون 16 ای کی طرح،مگر اس میں نئے سی 1 ایکس موڈیم اور این 1 وائرلیس نیٹ ورک پراسیسر زیادہ بہتر انٹرنیٹ سپیڈ کیلئے دیا جائے گا۔

Leave a reply