اپیل کابڑاکارنامہ:کاروبارمیں 40 کھرب ڈالر کی حد پار

0
11

اپیل کابڑاکارنامہ:کاروبارمیں 40 کھرب ڈالر کی حد پار،شیئرزمیں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ٹیکنالوجی کی دنیاکابڑانام ایپل کی سیریزآئی فون 17نے رواں سال میں ریکارڈتوڑکاروبارکیا۔جس نےماضی کےتمام ریکارڈتوڑدئیےہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ اپیل40کھرب ڈالرکی مارکیٹ ویلیوکاسنگ میل عبور کرتے ہوئےتیسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی۔آئی فون17سیریزکی زبردست فروخت کےبعدکمپنی کےشیئرزمیں13فیصدکااضافہ ہوگیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ مائیکروسافٹ اورچپ سازکمپنی این ویڈیابھی 40کھرب ڈالرکی مارکیٹ ویلیوحاصل کرچکی ہیں۔
دوسری جانب آئی فون 17 کے جدید ورژن کی ریکارڈ توڑ فروخت کے بعد ایپل نے امریکا اور چین میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔آئی فون 17 کی نئی ایپ اے اے پی ایل ڈاٹ او کے باعث فون کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
یادرہےکہ آئی فون 17نے ابتدائی دس دن کی فروخت میں گزشتہ ماڈیول کے مقابلے میں 14فیصد زائد کا ریکارڈ بنایا ہے۔

Leave a reply